اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت الوفاق اسلامی کے سربراہ نے اپنے وکلاء صفائی کے ساتھ جیل میں ہونے والی ملاقات میں کہا ہے کہ بحرینی عوام اپنے پرامن مظاہرے جاری رکھیں۔ یہ بات شیخ علی سلمان کے ایک وکیل صفائی عبداللہ الشملاوی نے بتائی۔
شیخ علی سلمان کو آل خلیفہ کے کارندوں نے گزشتہ سال اٹھائیس دسمبر کو حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش اور عوام کو حکومت کے خلاف اکسانے جیسے بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا ہے۔
.......
/169